’سال گزرتا ہے، وقت نکلتا ہے‘، اکشے کمار کا فکر انگیز پیغام

ممبئی۔ستمبر۔اکشے کمار آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔یہ تصویر اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ’سوریا‘ کے سیٹ کی ہے، تصویر میں وہ ایک کندہ عبارت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔عبارت میں پیغام درج ہے کہ ایک چیز جسے آپ دوبارہ قابل استعمال نہیں بنا سکتے وہ ضائع کیا گیا وقت ہے۔اس غور طلب پیغام کے ساتھ ہی اکشے کمار نے کیپشن بھی بہت سنجیدہ دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سال گزرتا ہے، وقت نکلتا ہے، جو چیز ہمیشہ برقرار رہتی ہے وہ شکرگزاری ہے جسے میں ہر سالگرہ پر محسوس کرتا ہوں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔خاوند کی سالگرہ پر ٹوئنکل کھنہ نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ دونوں اسکریبل کھیل رہے ہیں۔

Related Articles