سالِ نو پر اجے دیوگن کا بڑا اعلان، ‘سنگھم’ کی نئی فلم بنائیں گے

ممبئی،جنوری۔ورسٹائل اداکار اجے دیوگن نے سال 2023 کے موقع پر سنگھم کا نیا پارٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انہوں نے روہیت شیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ سال نو کا آغاز انہوں نے ہدایت کار کے ساتھ فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے کیا۔’اجے دیوگن نے کہا کہ یہ ہم دونوں کی 11ویں بلاک بسٹر فلم ہوگی۔خیال رہے کہ سنگھم کا پہلا پارٹ 2011 میں ریلیز ہوا تھا، اس میں اجے دیوگن کے ہمراہ کاجل اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔بعد ازاں سنگھم ریٹرنز 2014 میں ریلیز ہوئی جس میں کرینہ کپور اجے دیوگن کے مدمقابل تھیں۔اب اجے دیوگن اور روہیت شیٹی ‘سنگھم اگین’ کی تیاری شروع کرنے والے ہیں۔

Related Articles