ساجد خان کو ’بگ باس 16‘ سے نہیں نکالا جائے گا

ممبئی،اکتوبر۔ جنسی ہراسانی کے ملزم بھارتی فلسماز ساجد خان کو ’بگ باس 16‘ سے نکالا نہیں جائے گا۔ میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان کی نئے سیزن میں شمولیت پر مخالفت کے باوجود شو انتظامیہ نے ساجد خان کو شو میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ساجد خان کے شو سے نکلنے کا معاملہ ’بگ باس‘ کے قوانین کے مطابق ہوگا اور انہیں زبردستی شو سے نہیں نکالا جائے گا۔ساجد خان کی ’بگ باس 16‘ میں شمولیت پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کافی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔فلسماز پر ماضی میں سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ اور مندنا کریمی سمیت کچھ اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ ایک صحافی کرشمہ اْپادھیائے نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد انہیں انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک سال کے لیے معطل کردیا تھا۔ساجد خان کو فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی ٹیم سے بھی نکال دیا گیا تھا، اور اس فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داری فرہاد سمجی نے سنبھالی تھی۔

Related Articles