سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پر اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے

گلاسگو ،مئی ۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ 2024کے صدارتی الیکشن میں ایک بار پھر حصہ لے رہے ہیں، اپنے ذاتی جہاز میں اسکاٹ لینڈ کے مختصر پرائیوٹ دوریپر پہنچ گئے ہیں۔ وہ ایبرڈین شائر اور آئرشائر میں اپنے کاروباری اداروں کا معائنہ کر رہے ہیں، ایبرڈین شائر ائرپورٹ پر اترتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گھرپہنچنا بہت اچھا لگا، یہ میری ماں کا گھر تھا، ٹرمپ کی والدہ کا تعلق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے لوئیس سے تھا۔ 2019کے بعد ٹرمپ کا اسکاٹ لینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ٹرمپ ایک ایسے وقت میں اسکاٹ لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں جب کہ امریکہ میں ان کو کئی مقدمات کا سامنا ہے، اس ماہ کے آغاز میں انہوں نے اپنے بزنس ریکارڈ کے سلسلہ میں 34 الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، ٹرمپ کو 1990کی دہائی میں ایک کالمسٹ کو ریپ کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام اسکاٹش سیاستدانوں نے 2016میں ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں ان کی مخالفت کی تھی، موجودہ فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ ٹرمپ کو اپنے حامیوں کی طرف سے یو ایس کیپٹل بلڈنگ پرحملہ کرنے پر برطانیہ آنے پر پابندی عائد کی جائے۔

Related Articles