ریچا چڈھا اور علی فضل کا ’امبرسریا‘ پر رقص
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ جوڑے ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، شادی سے قبل کی رسمیں دہلی میں جاری ہیں۔علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنی مہندی اور سنگیت کی تقریب میں امبرسریا اور رانجھا رانجھا پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچا چڈھا نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ علی سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔علی اور ریچا نے اپنے دوستوں اور فیملی کے لیے دہلی میں کاک ٹیل پارٹی بھی رکھی تھی۔واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی 6 اکتوبر کو دہلی میں ہوگی۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2012ء میں فلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔