ریورس سوئنگ ملنے کا فائدہ ہوا، بہتر پوزیشن میں ہیں، مچل اسٹارک
لاہور،مارچ۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن ریورس سوئنگ ملنے کا فائدہ ہوا ، ٹیسٹ میچ میں اس وقت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ بدھ کی شام ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بولنگ اچھی ہونے سے کھیل میں واپس آئے ہیں اور ہمیں ٹیسٹ جیتنے کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔ یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں وکٹ سلو ہے لیکن ریورس سوئنگ مل رہی ہے۔ مچل اسٹارک نے کہا کہ ڈی آر ایس کے حوالے سے ہم خوش قسمت نہیں رہے لیکن اس سسٹم پر کوئی شک نہیں ہے۔ ان پچز پر زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہیں ہوتے ریورس سوئنگ کی وجہ سے بیٹرز کو محتاط ہو کر کھیلنا پڑتا ہے۔ مچل اسٹارک نے کہا کہ پچ وقت کے ساتھ سلو ہو رہی ہے اور بائونس بھی کم ہورہاہے۔ ہمارے لئیتیسرے دن کا کھیل اچھا رہا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھی پیٹ کمنز نے پانچ وکٹیں لیں۔