ریحان اپنا ٹیسٹ ڈیبیو پاکستان کے خلاف کریں گے

کراچی، دسمبر۔انگلینڈ نے 18 سالہ ریحان احمد کو پاکستان کے خلاف موجودہ دورے کے آخری ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع دیا ہے۔صرف 18 سال 126 دن کے ریحان انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔ ول جیکس کی جگہ لیگ اسپنر ریحان کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اس سے قبل ریحان نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی۔ انہوں نے صرف چار میچوں میں 12.58 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے۔پاکستان کے خلاف مہمان انگلینڈ نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک اور تبدیلی کی ہے۔ جمی اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles