روہیت شیٹی اپنی فلموں کی اسٹنٹ کاریں فروخت کرنے لگے

ممبئی ،اپریل۔بولی وْڈ کے معروف فلم ساز روہیت شیٹی فلموں میں اڑائی گئی گاڑیاں فروخت کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کو فلموں میں دوڑانے اور انہیں ہوا میں اچھالنے جیسے اسٹنٹ کروانے کے لیے مشہور فلم ساز روہیت شیٹی نے اب یہی گاڑیاں فروخت کرنا شروع کر دیں ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دراصل حقیقت نہیں بلکہ ایک اشتہار ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فلم ساز روہیت شیٹی ایک سیلز مین کو گاڑیاں فروخت کر رہے ہیں۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیلز مین کوئی اور نہیں بلکہ ان ہی کی فلم ‘‘گول مال’’ میں کام کرنے والے شرمن جوشی ہیں اور اسی اشتہار میں وہ روہیت پر طنز کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہیت سیلز مین کو یہ بتارہے ہیں کہ وہ اپنی گاڑی فروخت کرنے والے اور وہ اس گاڑی کو فروخت کرنا چاہتے ہیں جو فلم ‘‘سمبا’’ میں استعمال کی گئی تھی۔واضح رہے کہ فلم ‘‘دل والے’’ ہو یا ‘‘گول مال سیریز’’، ‘‘چنئی ایکسپریس’’ ہو یا ‘‘سنگھم’’ روہیت شیٹی اپنی فلموں میں غیرمعمولی کار اسٹنٹس کروانے کی وجہ سے بیحد مشہور ہیں۔

Related Articles