روہنگیا کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیے جائیں گے: وزارت داخلہ

نئی دہلی،  اگست۔ وزارت داخلہ نے بدھ کو واضح کیا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے اور انہوں نے اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے میں یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو دارالحکومت کے بکر والا میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے بنائے گئے فلیٹس دیے جائیں گے۔یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب مرکزی شہری امور اور ہاؤسنگ وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ روہنگیا برادری کو ایک فلیٹ میں منتقل کیا جائے گا جو اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے لیے بکر والا میں ہے۔اس ٹوئٹ کے بعد خود عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ہندو تنظیم کے کارکنان احتجاج میں آگئے اور اس کی شدید تنقید کی۔اس کے بعد وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ حکومت نے اس سلسلے میں کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ دہلی حکومت نے روہنگیا برادری کو ایک نئی جگہ پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جب کہ مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ روہنگیا برادری کے افراد کو کنچن کنج، مدن پور کھادر میں ان کی موجودہ جگہ پر منتقل کیا جائے۔ اسی میں رکھا جائے کیونکہ وزارت خارجہ نے ان کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے یہ معاملہ متعلقہ ملک کی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ روہنگیا برادری کے لوگوں کو قانون کے مطابق حراستی مراکز میں رکھا جانا چاہیے۔ وزارت کے مطابق دہلی حکومت نے ابھی تک روہنگیا کی موجودہ رہائش گاہ کو حراستی مرکز قرار نہیں دیا ہے۔ وزارت نے دہلی حکومت کو فوری طور پر یہ قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles