رومانیہ کے وزیر لائیو ٹی وی پروگرام میں خراٹے لینے لگے

بخاریسٹ،جنوری۔رومانیہ کے وزیر زراعت پیٹری دیا نے یوکرین کے بحران اور اپنے ملک کے کسانوں پر اس کے اثرات کے بارے میں براہ راست ٹیلی ویڑن انٹرویو کے دوران گہری نیند میں جا کر خراٹے لینے شروع کر دئیے۔ پروگرام میں ایک پریشان کن صورت حال پیدا ہو گئی۔ڈی جی 24 چینل نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اینٹینا 3 سے نشر ہونے والے ایک پروگرام میں میزبانی کرتے ہوئے پروگرام کے پریزنٹر نے وزیر کو مائیک پیش کیا تو ان کی خراٹوں کی آواز گونجنے لگی اور معلوم ہوا کہ وزیر گہری نیند چلے گئے ہیں۔پیش کار نے اس شرمناک صورتحال سے بچنے کے لیے کسی اور سپیکر کے پاس جانے کا وعدہ کرتے ہوئے پروگرام سے عارضی بریک لے لی۔سٹوڈیو میں موجود پروگرام کے دیگر مہمان خود کو ہنسنے سے نہ روک سکے۔ اس منظر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا جسے بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔ اس صورتحال کے بعد وزیر کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Related Articles