روس پر پابندیوں کی حمایت، سوئس بینکوں کو نقصان

کرائسٹ چرج ،مارچ۔ سوئٹزرلینڈ میں بڑے بینکوں نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین تنازع میں مغربی ممالک کے ساتھ مل کر روس پر پابندیوں کی حمایت کی وجہ سے انہیں کاروبار میں نقصان کا سامنا ہے اور خدشہ ہے کہ روسی اثاثہ جات ضبط کرنے کے اقدامات کے پیش نظر چائنیز ارب پتی افراد اپنا پیسہ سوئس بینکوں میں جمع کرانے سے ڈر رہے ہیں۔ بینک کیایگزیکٹوز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سوئس حکومت کی جانب سے اپنی غیر جانبداریت کی پالیسی ختم کرکے مغربی ممالک کے ساتھ مل کر روسی اثاثہ جات منجمد کرنے کی حمایت کے بعد چین کے امیر ترین افراد سوئس بینکوں میں اپنا پیسہ رکھنے کے معاملے میں شدید تحفظات کا شکار ہیں۔ فروری میں سوئس وزارت اقتصادیات نے روس کے 8.1ارب ڈالرز کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا اسی دوران، ملک کے دوسرے سب سے بڑے بینک کریڈٹ سوئیز نے بھی روس کے 19ارب ڈالرز منجمد کر دئیے۔

Related Articles