رنویر سنگھ نے سندھی زبان بول کر سب کوحیران کر دیا
ممبئی،جون۔ سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سندھی بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ ایک کمرشل کی ہے اور اس ویڈیو میں انہوں نے سندھی انداز اپنایا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں سندھی زبان کا جملہ لکھا کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’اور ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں سندھی فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس اس دلچسپ کمرشل کی ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ رنویر ایک گھر خریدنے جاتے ہیں تو اسٹیٹ ایجنٹ اس گھر کی تعریف کرتے نہیں تھکتا جس پر بار بار رنویر سنگھ سندھی میں کہتے ہیں کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’۔ اسی دوران کمرے میں لگا فانوس ٹوٹ جاتا ہے اور ایک دیوار سے ٹکرا جاتا ہے جہاں سے ایک پائپ رسنا شروع ہوتا ہے۔جس پر رنویز سنگھ کہتے ہیں کہ ’سجاوٹ پر اتنا خرچ کیا لیکن گھر کا پائپ لائن معیاری نہیں لگایا ‘۔ سوشل میڈیا پر اداکار کے سندھی انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ان کیلئے تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں۔