رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ کو جمعرات کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہونیکے بعد شوہر، اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔اس دوران رنبیر کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور کو بھی بیٹے، بہو اور پوتی کے ہمراہ اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر اتوار کے روز ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔عالیہ بھٹ نے مداحوں کو اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ہماری زندگی کی بہترین خبر آ گئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں اور ہماری بیٹی ہمارے پاس آ گئی ہے۔

Related Articles