رشی کپور کی تیسری برسی پر نیتو کپور کا دل چھولینے والا نوٹ

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار آنجہانی رشی کپور کی موت کو آج تین برس مکمل ہوگئے۔اب انکی موت کے تین سال مکمل ہونے پر انکی بیوہ اور ماضی کی ہیروئن نیتو کپور سنگھ نے ایک دل کو چھو لینے والا نوٹ تحریر کیا اور سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔اس نوٹ کے ساتھ نیتو کپور نے ایک پرانی تصویر جو اپنے عہد کے اس مقبول فلمی جوڑے کی پرانی ہالی ڈے ڈائریوں میں محفوظ ہیں، میں سے ایک لے کر شیئر کی۔ تصویر میں رشی اور نیتو کپور سن گلاسسز پہنے نظر آرہے ہیں۔اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا "آپکی کمی روزانہ پرانی خوشگوار اور حیرت انگیز یادوں کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔”انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک پھولوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا ہے۔نیتو کپور کی اس پوسٹ پر انکی بیٹی ردھیما کپور، بھتیجی کرشمہ کپور نے ایموجیز کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ رشی کپور 30 اپریل 2020 کو طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles