رتیک روشن نے گرل فرینڈ اور بیٹوں کے ہمراہ نئے سال کا استقبال کیا

ممبئی،جنوری۔رتیک روشن یورپ میں تعطیلات منانے کے بعد واپس ممبئی پہنچ چکے ہیں، انہوں نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد اور بیٹوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔رتیک کی کزن پشمینہ نے سال نو کی دعوت کی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار اپنے بیٹوں اور صبا کے ساتھ فضائی لالٹینیں جلا رہے ہیں۔31 دسمبر ہی کو رتیک، صبا، ہریحان اور ہریدھان کرسمس منا کر فرانس سے واپس لوٹے تھے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں سب چھتریاں تھامے برف پر کھڑے پوز دے رہے ہیں۔

Related Articles