راہل کے تبصرہ پر رجیجو ناراض

نئی دہلی، مارچ۔مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے برطانیہ میں ہندوستانی جمہوریت پر ان کے تبصرے پر تنقید کی اور کہا کہ اگر وہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ (مسٹر رجیجو) خاموش نہیں رہیں گے۔مسٹر رجیجو نے کانگریس اور مسٹر گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، اگر کانگریس یہ سمجھتی ہے کہ ہمارے ملک کی توہین کرنا کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے، تو وہ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، وہ (مسٹر گاندھی) جو کچھ بھی بولتے ہیں، وہ اپنی ہی پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہمیں اس کے اندرونی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن اگر اس نے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اسے معاف نہیں کریں گے۔ ،مرکزی وزیر نے اپنی پارٹی کے مسٹر گاندھی سے معافی مانگنے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک نے کانگریس کو مسترد کر دیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں ملک کے بارے میں برا بھلا کہنے کا حق ہے۔ انہیں غیر ملکی سرزمین پر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے عوام نے کانگریس کو مسترد کر دیا ہے تو اس میں ہماری غلطی نہیں ہے۔ اگر مسٹر گاندھی کانگریس کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تباہ کرتے ہیں تو ہمیں اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن اگر وہ ملک اور جمہوریت کے مندر کی توہین کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔

Related Articles