راہل کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو سوائی مادھوپور کے بھاڑوتی سے شروع

سوائی مادھوپور، دسمبر ۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں دسویں دن آج صبح سوائی مادھوپور ضلع کے بھاڑوتی سے شروع ہوئی۔ بدھ کو بھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، کئی وزراء اور ایم ایل اے اور پارٹی عہدیدار مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں چل رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا میں مختلف طبقات اور علاقوں کے لوگ شامل ہو رہے ہیں اور آج ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر این رگھورام راجن بھی اس یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران ڈاکٹر راجن نے مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ چلے اور اقتصادی مسائل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ یاترا میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی اور اس کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یاترا 10 بجے بامن واس کے باڑشیام پورہ ٹونڈ پہنچے گی اور وہاں دوپہر کا آرام ہوگا۔ اس کے بعد یہ یاترا سہ پہر 3:30 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی، جو شام 6:30 بجے دوسہ ضلع میں داخل ہوگی اور لالسوٹ کے بگڑی گاؤں چوک پہنچے گی جہاں مسٹر راہل گاندھی نکڑ سبھا کریں گے۔ اس کے بعد یاترا لالسوٹ کے نزدیک بیلونا کلاں میں رات کا آرام کرے گی۔

Related Articles