راہل نے والمیکی جینتی، عید میلاد پرنیک خواہشات کا اظہارکیا

نئی دہلی، اکتوبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو آدیکوی مہارشی والمیکی جینتی اور عید میلاد النبی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے ہم وطنوں کی بھلائی کی خواہش کی۔ مہارشی والمیکی کوسلام پیش کرتے ہوئے مسٹرگاندھی نے کہا، ستیہ ستیہ میویشورو لوک ستئے دھرم سداشرت۔ ستیہ مولنی سروانی ستیاناستی پرم پدم۔ سچ سے بڑا کوئی مذہب نہیں، سچ سے بڑھ کر اورکچھ نہیں۔ دھرم گرنتھ رامائن کے تخیلق کار آدیکوی مہارشی والمیکی کی جینتی پر سلام۔ عید میلاد النبی (ص) پر امن اور ہم آہنگی کی خواہش کرتے ہوئے انہوں نے سب کو مبارک باد پیش کی اورکہا، ’’عید میلاد النبی مبارک، یہ مبارک موقع سب کے لیے امن، ہم آہنگی، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔

Related Articles