راہل نے بے روزگاری کے سلسلے میں حکومت پر طنز کیا

نئی دہلی,ستمبر,کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگاری کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کے نام پر خود انحصار بنانے کا ڈھونگ کیا جا رہا ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کو ترقی کے نام پر’خود انحصار‘’ اندھیر‘ نگری بنا دیا ہے۔ انہوں نے بے روزگاری کے سلسلے میں ایک اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں بے روزگاری 2.4 فیصد بڑھ کر 19.3 فیصد ہوگئی ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس سے پہلے گنیش چتورتھی پر مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ لہجے میں میں کہا ’’ ہمارے ملک کی ترقی کی راہ میں ہر رکاوٹ دور ہو گنیش چتورتھی ‘‘۔

Related Articles