راہل، پرینکا اور کھڑگے نے مودی کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

نئی دہلی، دسمبر ۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر کھڑگے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، "محترمہ ہیرا بین مودی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ مسٹر نریندر مودی جی سے ان کی والدہ کے انتقال پر میری دلی تعزیت۔ غم کی اس گھڑی میں پورے خاندان سے تعزیت۔ مسٹر کھڑگے نے محترمہ ہیرابین کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔ مسٹر گاندھی نے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ محترمہ ہیرا با کے انتقال کی خبر بہت تکلیف دہ ہے۔ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔ محترمہ واڈرا نے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ ایشور دکھ کی اس گھڑی میں مسٹر نریندر مودی جی اور ان کے تمام اہل خانہ کو ہمت دے۔ اوم شانتی!‘‘

Related Articles