پالیسی فیصلے کرتے وقت ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کی انتخابات میں کامیاب ہوں گے یانہیں:شاہ

دہرادون , اکتوبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ پالیسی فیصلے لیتے وقت ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ ایسا کرنے سے ہم انتخابات جیت پائیں گے یا نہیں۔ مسٹر شاہ آج یہاں کئی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ وہ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کور کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ مسٹر شاہ کے یہاں جیلی گراونڈ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال اور بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک نے ان کاخیرمقدم کیا۔اس موقع پر ایم ایل اے مسٹر کھجانداس، میئر رشیکیش انیتا ممگائی، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری تنظیم اجے کمار ، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سریش بھٹ، کلدیپ کمار، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اشوک کمار، ضلع مجسٹریٹ دہرادون ڈاکٹر آر راجیش کمار اور ڈی آئی جی جنمےجے کھنڈوری نے بھی مرکزی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ یہاں موجود میڈیا سے مختصر بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پالیسی فیصلے لیتے وقت ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ ایسا کرنے سے ہم انتخابات جیت پائیں گے یا نہیں۔ مسٹرمودی جی کی ایک ہی سوچ رہتی ہے کہ اس سے جو مستفدین ہیں، ان کا فائدہ ہوگا یانہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل اکثریت کا مطلب استحکام اور آزادی سے حکومت کرنے کا حق ہوتاہے۔ مکمل اکثریت کا مطلب کرپشن سے پاک حکمرانی کا حق ہے۔ مکمل اکثریت کا مطلب زمین پر’ انتودیا‘ کی پالیسی کو نافذ کرنا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ملک کے بہت سے مسائل کو ان کی روایتی شکل سے الگ کرکے دیکھا اور ان کا مستقل حل بھی تلاش کیا۔ مودی جی نے زراعت، اقتصادی، دفاعی اور داخلی سلامتی، ہر شعبے میں اور سماجی انصاف اور غربت کے خاتمے کی سمت میں بے مثال اصلاحات کی ہیں۔

 

Related Articles