راکھی ساونت اپنے شوہر عادل درانی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بے ہوش ہو گئی

ممبئی،فروری۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی شکایت پر شوہر عادل خان درانی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھانے کے باہر بیہوش ہوگئیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق راکھی گزشتہ دو دنوں سے اوشیوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کر رہی ہے۔ اس نے پہلے عادل درانی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے عادل کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ رات راکھی ساونت نے اپنے وکیل کے ساتھ تھانے کے باہر نکلتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ” مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ہے”۔انہوں نے بتایا کہ” کس طرح عادل پورا دن اسے پولیس شکایت کے بارے میں بات کرنے کے لیے فون کرتا رہا”۔اداکارہ اپنے متعدد معاملات اور گھریلو زیادتیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں جو انہیں اپنی مختصر شادی میں برداشت کرنا پڑیں اور بے ہوش ہو گئیں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو بے ہوش ہونے کی صورت میں انہیں جگانے کیلئے پانی پلایا گیا اور انکی کار میں فرنٹ سیٹ پر سانس لینے کے لیے بٹھایا گیا۔راکھی ساونت نیمیڈیا سے بات کرتے ہوئییہ بھی بتایا تھا کہ” میں 50 بار عادل کو معاف کیا ،میں سب کچھ سہتی رہی صرف میڈیا کے ڈر سے کہ لوگ کہیں گے کہ میری دوسری شادی ہے ،اسی لئے میں نے خاموشی سے دکھ جھیلا، وہ بچے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے”۔راکھی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ” عادل کی والدہ اور آنٹی نے ساتھ دیا ہے۔ یہاں تک کہ اس کی آنٹی نے اس سے کہا کہ وہ عادل کو گھریلو زیادتی کے بارے میں جاننے کے بعد چھوڑ دے جس سے وہ گزر رہی ہے”۔راکھی نے دعویٰ کیا کہ” عادل کے پاس بہت سارے مجرمانہ ریکارڈ ہیں، وہ سٹار بننا چاہتا تھا اور اس کے بہت سے معاملات ہیں”۔واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی پر اس کے علم کے بغیر اس کے فلیٹ سے پیسے اور زیورات چوری کرنے، غیر فطری جنسی عمل کرنے اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔یاد رہے کہ 41 سالہ اداکارہ راکھی نے گزشتہ سال 30 سالہ بزنس مین عادل درانی سے شادی کی تھی۔

Related Articles