رام چرت مانس پر وزیر تعلیم کا بیان منہ بھرائی کی سیاست: نتیانند

سمستی پور، جنوری ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بہار کے وزیر تعلیم چند شیکھر کے رام چرت مانس پر تنازعہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خیالات اور ڈی این اے میں بھگوان شری رام اور کرشن ہیں۔مسٹر رائے نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم چند شیکھر کا دماغ خراب ہو گیا ہے اور وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو خوش کرنے کے لیے خوشامد کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں تمام مذاہب کے صحیفوں کا احترام کیا جانا چاہیے،نہ ووٹ کے لئے خوشامد کی سیاست کرنا چاہئے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تمام مذاہب کی برابری کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی سے گھبرا گئے ہیں، اس لیے وہ خوشامدانہ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم چندر شیکھر کے بیان کو ہندوؤں کی توہین بتایا اورکہا کہ ایسے وزیر کو کابینہ سے برخواست کرنا چاہئے۔

Related Articles