رام راج کے لئے بی جے پی کی اقتدار سے بے دخلی ناگزیر:شیوپال سنگھ

اٹاوہ: اپریل۔ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے مرکز و یوپی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی کرنے والوں کا ہمیشہ خاتمہ ہوا ہے۔جب ظالم راون ظلم کررہا تھا تو رام نے آگے آکر اس کا قلع قمع کیا۔انہوں نے زور دیا کہ رام راج کے لئے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جانا اشد ضروری ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مرکز کی مودی اور یوپی کی یوگی حکومت پر کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کا سب سے زیادہ نقصان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ناانصافی کرنے والوں کا خاتمہ ہوا ہے۔شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ سچ پر چلنے والے بھگوان رام کی جیت ہوسکتی ہے تو پھر ظالم راون کا خاتمہ ہی ہوگا۔ جب ناانصافتی ختم ہوگی تبھی رام راج آئے گا۔ رام راج تبھی آئے گا جب سماج واد ہوگا بغیر سماج وادی کے رام راج کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ رام اور مذہب کے نام پر کیسے سماج کو تقسیم کیا جارہا ہے ۔اس سے عوام اچھی طرح سے واقف ہیں۔عوام رام اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی بی جے پی کی پالیسی پر اب پھسنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے سامنے بجلی۔پانی کا بحران لگاتار گہرا ہوتا جارہا ہے۔ آلو، گیہوں اور دھان کی قیمت کسانوں کو صحیح نہیں مل رہی ہے جس سے کسانوں کی حالت خرا ب ہے۔یادو نے کہا کہ مہنگائی شباب پر جس سے ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ جب جب سماج میں ظلم و زیادتی و ناانصافی کا اضافہ ہوا ہے تو انصافی کی ہی ہر ہوئی ہے۔اب حالات سازگار ہونے لگے ہیں۔ اس بے ایمانی۔بدعنوانی کے خلاف اور جتنی جھوٹی باتیں کہیں گئی ہیں ان کے خلاف ماحول بننے لگا ہے۔مودی حکومت کے 9سالہ میعاد کار کا ذکر کرتے ہوئے شیوپال نے کہا کہ 09سال میں مودی حکومت میں کتنے وعدے کئے گئے یہ ہر کوئی جانتا ہے لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی بھی بڑے افسر رشوت نہیں لیتے تھے جب کہ جانکاری ہونے پر روکنے کا کام کرتے تھے لیکن آج آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران بھی سیدھے رشوت لینے میں مشغول ہیں۔

Related Articles