مرکز کے خلاف مضبوط متبادل پیش کریں گے:ممتا بنرجی

کلکتہ ،مارچ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی قیادت والی حکومت ملک کو صحیح سمت گامزن کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کیونکہ عام آدمی کے سامنے کوئی مضبوط متبادل نہیں ہے۔اس لئے ہمیں عام لوگوں تک پہنچنا ہے اور متبادل بن کر دیکھانا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جولوگ اپنے ہی وارڈ میں انتخابات نہیں جیت سکتے ہیں وہ بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کہہ رہے ہیں اگر وہ اترپردیش میں انتخاب جیت جاتے ہیں وہ طوفان بن جائیں گے ۔مگر انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ اگر وہ طوفان برپا کرتے ہیں، تو ہم طوفان بنا دیں گے۔وہ پہلے اپنے وار ڈ کے طوفان کو سنبھالیں۔خیال رے کہ حال ہی میں ختم ہوئے میونسپل ا نتخابات میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ممتا بنرجی جنہو ں نے حال ہی میں اترپردیش میں اکھلیش یادوہ کےلئے مہم چلائی تھی نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر جگہ انتخاب لڑا جائے بلکہ صحیح کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ ممتا نے ایک بار پھر علاقائی پارٹیوں کے ساتھ مل کر مضبوط بی جے پی مخالف متبادل بنانے پر زور دیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گوا کے نتائج ہمارے حق میں بہتر ہوں گے ۔میں عام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔گوا میں ترنمول کانگریس کو ابھی بہت کام کرنے ہیں ۔الیکشن میں جیت اور ہار ہوتے ہیں ۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ہمیں کام کرتے رہنا چاہیے۔

Related Articles