راج کندرا کی الزامات پر خاموشی توڑنے پر شلپا نے سچائی کو ناقابل تردید قرار دے دیا

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا اور یہ ناقابل تردید ہوتی ہے۔انھوں نے اس سلسلے میں سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کا حوالہ بھی دیا۔ انھوں نے یہ بات اپنے شوہر راج کندرا کی جانب سے خود پر لگنے والے الزامات پر اپنی خاموشی ختم کرنے پر کہی ہے۔گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں بزنس مین راج کندرا نے فحش فلموں کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ جس پر ان کی اہلیہ اور فلمسٹار شلپا شیٹھی نے ایک نیوز رپورٹ جس میں کہ فحش فلموں کے معاملے کو عتاب کا نشانہ بنانے کی مہم پر مبنی کیس قرار دیا گیا ہے، کو شیئر کرتے ہوئے لکھا سچ ناقابل تردید ہے۔انھوں نے مزید لکھا کہ بغض و عناد اس پر حملہ کرسکتی ہے، لاعلمی اس کا تمسخر اڑا سکتی ہے لیکن بلآخر سچائی ناقابل تسخیر ہے اور یہ غالب آتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جولائی میں راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں انٹرنیٹ پر اسٹریمنگ کرنے کے الزام میں ممبئی میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور یہ معاملہ قانونی اور میڈیا حلقوں میں کافی ہفتوں تک ہیڈ لائن بنارہا جبکہ اس وقت راج کندرا ضمانت پر ہیں۔

Related Articles