راج ٹھاکرے کی کمر کی ہڈی کا آپریشن اگلے ہفتے
'لیکن لاؤڈ اسپیکر کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان
ممبئی ، مئی.مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جون کو ان کے گھٹنوں اور کمر کی ہڈی کا آپریشن کرائیں گے ، لیکن ان کی پارٹی کی جانب سے مساجد میں ‘لاوڈ اسپیکر کے خلاف جاری مہم جاری رہے گی- میں 1 جون کو کمر کی ہڈی کی سرجری کرواؤں گا… میں کچھ عرصے سے گھٹنوں اور کمر کے دور میں مبتلا ہوں،راج – مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے چچازاد بھائی نے ریاست کے پونہ شہر میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ سرجری کے بعد، چند ماہ میں وہ صحت یاب ہو جائیں گے لیکن ریاست میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کے خلاف جاری احتجاج کے تعلق سے وہ ‘تمام ہندو بہنوں اور بھائیوں کو خط لکھ کر مطلع کریں گے- راج نے دعوی کیاہے کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار، صبح کی اذانیں لاؤڈ اسپیکر پر دی جانی بند کر دی گئی ہیں… جو صرف ان کی پارٹی منسے کے ہی مرہون منت ہے نیز دوبارہ لاوڈ اسپیکر کی آواز بڑھائی گئی تو وہ مساجد کے ربرو تیز آواز میں ہنومان چالیسا پڑھنے کے اپنے وعدے پر قائم رہیں گے کیونکہ ان کا گی۔ ہندوتوا نتائج دیتا ہے اور وہ دوسروں سے مختلف ہے-