راج ناتھ 27 تاریخ کو کاشی صوبے کے بوتھ کنونشن میں شرکت کے لیے جونپور آئیں گے

جون پور، نومبر ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جونپور ٹی ڈی کالج میں 27 نومبر کو کاشی صوبے کی بوتھ صدور کانفرنس سے خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 27 نومبر کو کاشی خطہ کے 16 اضلاع کے بوتھ صدور کے کنونشن میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ خیال رہے یہ اتر پردیش اسمبلی سے پہلے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کیاجارہا ہے۔ ٹی ڈی کالج جون پور میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں 29 ہزار 500 بوتھ صدور شرکت کریں گے۔ریاست کے شریک انچارج سنیل اوجھا نے جمعرات کو کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا بوتھ کو مضبوط کرنا بوتھ صدر کی پہلی ذمہ داری ہے۔ بوتھ جیتنے کے لیے بوتھ پر سوشل فارمولیشن کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب جیتنے میں بوتھ صدر کا اہم رول ہوتا ہے۔اس دوران تمام فیلڈ افسران بشمول اشوک چورسیا، سنتوش پٹیل، ہنس راج وشوکرما، ودیا ساگر رائے، سشیل ترپاٹھی، دلیپ پٹیل، نورتن راٹھی، سنتوش سولاپورکر سمیت 16 اضلاع کے ضلع صدور، ضلع انچارج، قانون ساز اسمبلی کے انچارج، اورتمام فیلڈ افسران و ڈویژنل صدر، ڈویژنل انچارج موجود تھے۔

Related Articles