مگر کوٹ رام بن حادثے میں کمسن سمیت 2 از جان

جموں، نومبر۔ سری نگر جموں شاہراہ پر مگر کوٹ رام بن کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے تین گاڑیوں کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کمسن سمیت دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’اتوار سہ پہر کے بعد ضلع رام بن کے مگر کوٹ علاقے میں تیز رفتار ٹرک زیر نمبر HP38F۔6278 نے ٹمپو ٹرولر ، ٹاٹا سومو اور آلٹو گاڑیوں کو ٹکر ماری جس وجہ سے ڈرائیور اور کمسن بچے کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ کئی ایک کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو رامسو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔متوفین کی شناخت ڈرائیور جتندر سنگھ اور اُس کی تین سالہ بیٹی نودیپ کور کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی دوشیزہ کی پہچان 30سالہ رمپل کے بطور کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Related Articles