راج ناتھ کل سے لکھنؤ کے دو روزہ دورے پر

لکھنؤ:جنوری۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ایم پی و راجناتھ سنگھ جمعرات (12 جنوری) کو دو روزہ دورے پر پالیمانی حلقے لکھنؤ پہنچیں گے۔ مہانگر صدر مکیش شرما نے آج بتایا کہ وزیر دفاع اپنے دو روزہ دورے پر کل دوپہر 11بج کر 25منٹ پر لکھنؤ ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ سیدھے مہارشی یونیورسٹی، آئی آئی ایم روڈ کے لئے روانہ ہونگے اور وہاں منعقدْسنت سماگمپروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے بعد سنگھ 5۔اے کالی داس شاہراہ کے لئے روانہ ہونگے۔ وزیر دفاع اسی دن شام کو سوا پانچ بجے سائنٹفک کنونش سنٹر چوک میں مہاراج ہریش چندر جینتی کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے بعد واپس کالی داس مارگ واقع رہائش گاہ میں رات کوقیام کریں گے۔ مسٹر سنگھ جمعہ کو کرسی روڈ واقع انٹگرل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے بعد یونیورسٹی سے باہر بجے کالی داس مارگ واپس آئیں گے۔دوپہر ساڑھے تین بجے تلک نگر کالونی میں جاٹو سماج کے ساتھ منعقد چائے پروگرام شریک ہونگے۔ اس کے بعد وزیر دفاع سیدھے ائیر پورٹ کے لئے نکلیں گے اور وہاں سے دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

Related Articles