راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کی فلم ’آنند‘ کا ریمیک بنایا جائے گا

ممبئی،مئی۔ بولی وڈ کے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی سپرہٹ فلم’ آنند‘ کا ریمیک بنایا جائے گا۔میڈیا کے مطابق سال 1971 میں ریلیز فلم آنند کے پروڈیوسر این سی سپی کے پوتے سمیر راج سپی اور پروڈیوسر وکرم کھاکھر فلم آنند کے ریمیک پر کام کر رہے ہیں۔فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہیکہ پراجیکٹ ابھی اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے اور فلم کے ڈائریکٹر کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔سمیر راج سپی نے کہا کہ ‘آنند’ جیسی کہانیاں نئی نسل کو سنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ‘‘اصل فلم کی حساسیت اور جڑے ہوئے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے لگا کہ موجودہ نسل کو بہت سی کہانیاں دوبارہ سنانے کی ضرورت ہے جو آج کے دور سے بہت متعلقہ ہیں اور خاص طور پر تب جب لوگوں کو اچھے موضوع کی بھوک ہے۔

 

Related Articles