راجناتھ نے امریکی کمپنیوں سے دفاعی شعبے میں ہندوستان کے ساتھ شراکت کی اپیل کی
نئی دہلی، اپریل۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خریدنے اور بیچنے والے کے تعلقات کو چھوڑ کر دفاعی شعبے میں ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کریں۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز یہاں ہندوستان میں امریکن چیمبر آف کامرس (AMCHAM India) کی 30 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے فائدہ اٹھانے اور ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستان میں مشترکہ تحقیق وترقی، دفاعی آلات کی تیاری اور دیکھ بھال کرنے کی دعوت دی۔