دیپیکاپڈوکون نے ’پٹھان‘ بائیکاٹ مہم کے دوران کیسے صبر کا مظاہرہ کیا, بتادیا

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر فلم "پٹھان” نے دنیا بھر سے 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ ا نٹرویو میں” پٹھان کی بائیکاٹ مہم ک”ے دوران کیسے صبر کا مظاہرہ کیا ؟بتا دیا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی وو ڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان اور خود کو مہم کے دوران سنبھانے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ "پٹھان بائیکاٹ مہم کے دوران سمجھداری اور تجربے نے انہیں سنبھلنے میں مدد دی۔شاہ رخ خان اور وہ خود سپورٹس کے شعبے سے منسلک رہ چکے ہیں جس کا تجربہ بہت کام آیا اس شعبے نے مجھے سکھایا ہے کہ ایسے وقت میں کس طرح صبرو تحمل سے کام لینا چاہیے”۔واضح رہیکہ فلم "پٹھان” کی ریلیز سے قبل اس کے گانے "بے شرم رنگ "میں دیپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کی وجہ سے بھارت میں شدید احتجاج کیا گیا۔شاہ رخ خان کی اس فلم کو بھارت بھر میں پابندی اور بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا تھا لیکن ریلیز کے بعد منظر ہی بدل گیا اور اس وقت بھارتی سنیما گھروں میں یہ اب تک کی سب سے کامیاب فلم بن چکی ہے۔

Related Articles