دیوالیہ ہونے پر ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کی ٹرافیاں نیلام کردی گئیں

لندن،مارچ۔جرمنی کے سابق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی بورس بیکر کی ٹرافیاں قرض کی ادائیگی کے لیے نیلام کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن کی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران بتایا کہ 54 سالہ بورس کی ٹرافیاں 7 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 17 کروڑ روپے) میں فروخت کی گئی ہیں۔خیال رہیکہ 2017 میں برطانوی عدالت نے قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر سابق ٹینس اسٹار کو دیوالیہ قرار دیا تھا، ان پر نجی بینک کا 35 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 75 کروڑ روپے) کا قرض واجب الادا ہے۔بورس بیکر پر الزام تھا کہ دیوالیہ ہونے سے قبل اور بعد میں انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے تھے جب کہ عدالت نے انہیں اپنی 9 ٹرافیاں حوالیکرنیکا حکم دیا تھا جس میں 2 ومبلڈن سنگل کی ٹرافیاں اور ایک اولمپک کا گولڈ میڈل بھی شامل تھا۔خیال رہیکہ کیریئر میں 6 گرینڈ سلیم جیتنے والے بورس بیکر کو اپنے دورکا عظیم کھلاڑی مانا جاتا ہے، انہیں 1985 سے 1996 کے دوران تین ومبلڈن سمیت مجموعی طور پر 6 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنیکا اعزاز حاصل ہے۔

Related Articles