دیا مرزا کا بھانجی کی موت پر دکھ بھرا نوٹ
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے پیر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بھانجی کی موت کی افسوسناک اطلاع پر مبنی دکھ بھرا نوٹ تحریر کیا۔ دیا مرزا نے اپنے نوٹ میں بھانجی کی موت کی وجہ یا دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم انہوں نے اس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، میری بھانجی، میری بچی، میر جان اب روشنیوں میں چلی گئی۔ میری دعا ہے کہ اس کی روح کو ابدی سکون ملے۔دیا مرزا کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد سلیبریٹیز اور ان کے پرستاروں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں اظہار افسوس کے پیغامات موصول ہونے لگے۔ایک پرستار نے دلی تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ ایک اور نے لکھا، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں لیکن یہ موت بے وقت ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز فرح علی خان نے دلی صدمے کا اظہار کیا، شاہین عباس نے لکھا کہ وہ دعا کریں گی۔ بالی ووڈ کی دیگر شخصیات میں گوہر خان، ایشا گپتا، سیما خان، ریدھیما کپور ساہنی، بھوانا پانڈے اور دیگر نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔