دہلی کے ستنام سنگھ بنے باکسنگ چیمپئن ، پہلا ڈبلیو بی سی انڈیا فیدر ویٹ ٹائٹل جیتا
نئی دہلی، مارچ۔ پونے کے امیا نتن اور دہلی کے ستنام سنگھ کے درمیان 10 راؤنڈ کے سنسنی خیز باکسنگ مقابلے کے بعد ستنام سنگھ نے جیت درج کی۔ انہوں نے اس مقابلے کو جیت کرپہلے ڈبلیو بی سی انڈیا فیدر ویٹ ٹائٹل کی بیلٹ اپنے نام کرلی۔ دونوں مکے بازوں کے درمیان میچ بہت قریبی تھا۔ لیکن ستنام نے اسے اکثریتی فیصلے سے جیت لیا۔ یہ دونوں باکسرز کے درمیان رات کا بہترین میچ تھا۔ دونوں باکسرز کے درمیان پورے 10 راؤنڈز تک زبردست مقابلہ ہوا۔ شروع سے آخر تک، یہ ہائی کوالٹی کارونگٹے کھڑے کردینے والاایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ تھا۔ یہ پروفیشنل باکسنگ کی ایک زبردست جنگ تھی، جس میں دونوں ہی مکے بازوں امیا اور ستنام نے ایک دوسرے کو ہرانے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دونوں باکسرز کے درمیان یہ میچ کبھی ایک پلڑے تو کبھی دوسرے کے پلڑے میں جھکتارہا۔ ہاراورجیت کا فیصلہ کرنا واقعی کافی مشکل تھا۔ ستنام نے اس مقابلے میں زیادہ لچک، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے حریف باکسر پر زوردار وار کیا۔ اس سے وہ اکثریتی فیصلے سے نتائج کو اپنے حق میں کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے91-99، 94-96 اور 95-95 کے فرق سے یہ میچ جیتا۔ یہ نہ صرف اس رات سب سے کانٹے کا مقابلہ تھا، بلکہ پورے یوایف بی فائٹ کلب سیزن 1 کا دلچسپ اور سننسی خیز مقابلہ تھا۔