دہلی کیپٹلس نے نئی جرسی لانچ کی
نئی دہلی ، مارچ۔ دہلی کیپٹلس نے ہفتہ کو آئندہ آئی پی ایل 2022 سیزن کے لئے ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی۔ سرخ اور نیلے رنگ کی جرسی کھلاڑیوں کو توانائی اور ہمت دے گی ۔ سرخ رنگ جہاں میدان میں ٹیم کی ہمت کی علامت ہو گا ، وہیں نیلا رنگ توازن اور تحمل کو ظاہر کرے گا ۔ جرسی میں ٹائیگر، جو دہلی کیپٹلز کے لوگو کا اہم حصہ ہے، کو پہلے کے مقابلے میں اور بڑھا کر دیا ہے ۔ ’فین فرسٹ‘ نقطہ نظر کے ساتھ پہلی جرسی جہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں چنندہ دہلی کیپیٹل کے شائقین کو دی گئی ۔ اس کے علاوہ سرپرائز ایکٹیویٹی کے طور پر دہلی کے چنندہ بچوں کو ٹیم کی آفیشل جرسیاں بھی دی گئیں۔ دہلی کیپٹلز کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ونود بشت نے ایک بیان میں کہا’’ یہ آئی پی ایل میں ایک نیا سائیکل ہے اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتے۔ ہماری مداحوں کی فوج آئی پی ایل خطاب کی تلاش میں ہماری ٹیم کی حمایت کر رہی ہے ، اس لیے یہ ہمارے لیے مناسب ہے کہ ہم انہیں ہر قدم پر اپنے سفر کا حصہ بنائیں ‘‘۔