دہلی میں اگلے آرڈر تک تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت
نئی دہلی، نومبر۔ دہلی میں آلودگی کے مدنظر محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے اگلے آرڈر تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے آج جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری، سرکاری امداد یافتہ، غیرامداد ی تسلیم شدہ، این ڈی ایم سی، میونسپل کارپوریشن اور دہلی چھاونی بورڈکے اسکول اگلی ہدایت تک بند رہیں گے۔ اس دوران حالانکہ آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ بورڈ کے امتحانات بھی اسکولوں میں طے شدہ پروگرام کے تحت ہوں گے۔محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبا، اساتذہ اور والدین کو ان ہدایات کی معلومات دیں گے۔خیال رہے کہ دہلی میں بڑھتی آلودگی کے مدنظر حکومت نے اسکول۔ کالج، انسٹی ٹیوٹ، ٹریننگ سنٹر اور لائبریری وغیرہ 21 نومبر تک کے لئے بند کردی تھیں اور سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔