دہلی این سی آر اوپن گولف 19 سے، ٹاپ گولفر حصہ لیں گے

نئی دہلی، اپریل،پرومیتھیس دہلی این سی آر اوپن گولف ٹورنامنٹ 19 سے 22 اپریل تک نوئیڈا گولف کورس میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے ٹاپ گولفر حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پرو ایم کاانعقاد 23 اپریل کو ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ٹاٹا اسٹیل پی جی ٹی آئی سیزن کا نواں ایونٹ ہوگا اور اس کی کل انعامی رقم 40 لاکھ روپے ہے۔دہلی این سی آر اوپن گولف ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کو پرومیتھیس اسکول، نوئیڈا کی حمایت حاصل ہے جو اس ٹورنامنٹ کا پریزنٹنگ پارٹنر ہے اور گجرات ٹورازم اس کے لئے ایسوسی ایٹ پارٹنر ہے۔ پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی گئی۔ٹورنامنٹ میں اولمپیئن اور دفاعی چیمپئن اُدیان مانے، یووراج سنگھ سندھو، راشد خان اور کھلن جوشی اور سابق چیمپئن ہنی بیسویا، امن راج، کرندیپ کوچر، منو گنداس اور ابھیجیت سنگھ چڈھا حصہ لیں گے۔ بیرون ملک چیلنج کی قیادت سری لنکا کے متھن پریرا اور این تھنگراج، بنگلہ دیش کے محمد جمال حسین اور نیپال کے شُکرا بہادر رائے کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کل 126 کھلاڑی اپنا چیلنج پیش کریں گے۔

Related Articles