دہلی- این سی آر اور شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت برقرار
نئی دہلی، دسمبر۔راجدھانی دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں ان دنوں جمنے والی سردی کے ساتھ گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ دہلی میں منگل کو لوگوں کو دھوپ کی وجہ سے سردی سے تھوڑی راحت ضرور ملی، لیکن سردی کی شدت ابھی بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی ریاستوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کی لہر جاری رہے گی۔منگل کی سہ پہر تین گھنٹے تک سورج نکلنے سے لوگوں کو سردی کی لہر سے کچھ دیر کے لیے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں اگلے 3-4 دنوں تک شدید سردی اور گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اگلے 24 گھنٹےکے دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مشرقی اتر پردیش کے کئی حصوں سمیت شمالی راجستھان میں الگ تھلگ مقامات پرگھنی دھند کا امکان ہے۔ دہلی میں آج صبح درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں منگل کو موسم کی سب سے زیادہ دھند چھائی رہی، جس سے ریل اور دیگر ٹریفک متاثر ہوئی۔ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.2 ڈگری رہا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔منگل کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 17.2 ڈگری رہا جو معمول سے 3 ڈگری کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم 5.6 ڈگری رہا۔ ہوا میں نمی کی سطح 57 سے 100 فیصد تک رہی۔ ادھر پنجاب کے امرتسر میں بھی سخت سردی جاری رہی۔ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔