دھامی نے چمپاوت میں کیمپ آفس کا افتتاح کیا
چمپاوت/نینی تال، اگست۔وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے اپنے چمپاوت دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو گولجو مندر مارگ پر گورل چوڑ میدان کے قریب کیمپ آفس کا افتتاح کیا۔مسٹر دھامی نے آج یہاں اپنے حلقہ انتخاب میں کیمپ آفس کا فیتہ کاٹنے کے بعد پوجا بھی کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو اپنے مسائل لے کر دہرادون نہیں جانا پڑے گا۔ وہ کیمپ آفس کے ذریعے وزیر اعلیٰ تک اپنے مسائل اور مطالبات پہنچا سکتے ہیں۔ مسٹر دھامی چمپاوت سے ایم ایل اے ہیں۔اس موقع پر ان کی اہلیہ گیتا دھامی، فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر کیلاش چندر گہتودی، ضلع پنچایت صدر جیوتی رائے، بی جے پی سٹی صدر کیلاش ادھیکاری اور تمام بی جے پی لیڈر اور لوگ موجود تھے۔اس سے قبل آج صبح وزیر اعلیٰ نے لوہاگھاٹ کے رشیسر مندر جا کر اور پوجا کر کے سات روزہ شریمد بھاگوت کتھا کالاش یاترا کا افتتاح کیا۔