دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں نیرج نے پہلا مقام حاصل کیا

دوحہ، مئی۔ہندوستان کے ٹاپ جیولن پھینکنے والے اور ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے جمعہ کو ڈائمنڈ لیگ کے دوحہ مرحلے میں پہلا مقام حاصل کیا۔اس سیزن میں اپنے ایونٹ میں حصہ لے رہے نیرج نے 88.67 میٹرتھرو کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ وہ اپنی اگلی پانچ کوششوں میں اس تھرو کو بہتر نہیں کرسکے، حالانکہ یہ انہیں جیت دلانے کے لئے کافی تھا۔

Related Articles