حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے 36 لاشیں نکال لی گئیں

کھٹمنڈو، جنوری .وسطی نیپال کے پوکھرا علاقے میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے کم از کم 36 لاشیں برآمد کی گئیں۔ طیارے میں 72 مسافر سوار تھے۔ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔کاسکی ضلع کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیک بہادر کے سی نے جائے حادثہ سے بتایا کہ ملبے سے چھتیس لاشیں نکالی گئی ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ یتی ائرلائنس کا اے ٹی آر-72 طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز کررہا تھا اور لینڈنگ سے چند منٹ قبل گر کر تباہ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 15 غیر ملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے چار اراکین سوار تھے۔

Related Articles