دنیا کے 12 ایسے خوبصورت مقامات جہاں رہائش پر آپ کو لاکھوں روپے ملیں گے
لندن،اکتوبر۔دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے خطیر رقم درکار ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو نہ صرف ان مقامات کے بارے میں بتائیں گے بلکہ کچھ دلچسپ حقائق سے بھی آگاہ کریں گے۔انشورنس کمپنی ولیم رسل کی ایک تحقیق کے مطابق کم آبادی ، گھٹتی معیشت اور خستہ حال جائیدادیں بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کچھ مقامات غیر ملکیوں کے لیے دروازے کھول رہے ہیں۔آج ہم آپ کو دنیا کے 12 خوبصورت ترین مقامات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں رہنے کیلئے آپ کو لاکھوں روپے دیے جائیں گے۔
امریکا:اوکلاہوما(Oklahoma)امریکی ریاست اوکلاہوما کا شہر تلسا ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے اور یہاں کی انتظامیہ آپ کو شہر میں منتقل ہونے پر 10 ہزارڈالرز کی گرانٹ بھی دے گی۔یہ شہر آپ کو مفت ڈیسک کی جگہ اور نیٹ ورکنگ ایونٹس تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔
منی سوٹا(Minnesota):14 ہزار لوگوں کی آبادی والا شہر بیمدجی بھی ریموٹ ورکرز کی تلاش میں ہے۔ اس شہر میں آپ کو اخراجات اور ایک آرام دہ کام کرنے کی جگہ کے لیے 2500 ڈالرز دیے جائیں گے۔
(الاسکا)Alaska:اگر آپ اس ریاست میں پورے سال کے لیے رہتے ہیں تو آپ کو تقریباً 1600 ڈالرز دیے جائیں گے۔
ورمونٹ(Vermont):اگر آپ امریکی ریاست ورمونٹ میں منتقل ہونا چاہتے ہیں تو یہاں ریموٹ ورکر گرانٹ اسکیم کے تحت 10،000 ڈالرز دو سال بعد دیے جاتے ہیں۔
یورپ:اسپین(Spain):اپنے قصبے کوآبادکرنے کے لیے پونگا ،آسٹریاس خاندانوں کو آباد کرنے میں مدد کے لیے 3،000یورو کی پیشکش کر رہا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے اضافی 3،000 یورو بھی دے رہا ہے۔اسپین کا روبیا قصبہ آپ کو اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے ماہانہ 100-150 یورو دینے کی پیش کش کرتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ(Switzerland):شہر کی آبادی بڑھانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کا علاقہ البینن 45 سال تک کے غیر ملکیوں کو 25،200ڈالرز پیش کر رہا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو 10 سال تک اس ملک میں رہنا پڑے گا، اس کے علاوہ ، آپ کو سوئٹزرلینڈ کا رہائشی ہونا چاہیے ، یا آپ کی شادی سوئس شہری سے ہونی چاہیے۔
اٹلی (Italy):اٹلی کے قصبے کینڈیلا اور کالابریا ان بہت سی جگہوں میں سے ہیں جو نقل مکانی کے لیے اچھی خاصی رقم فراہم کررہے ہیں۔کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 800 یورو جب کہ شادی شدہ افراد کو 1200 یورو اور خاندانوں کو 2 ہزار یورو کی رقم کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کالابریا کے لیے درخواست دہندگان کی عمر 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔وہ ممالک جہاں کاروبار کرنے پر آپ کی مالی مدد کی جاتی ہے۔
آئر لینڈ(Ireland):اگر آپ کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو آئرلینڈ بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔ انٹرپرائز آئرلینڈ ایک اسکیم ہے جو نئے کاروباری افراد کو سپورٹ کرتی ہے۔ پچھلے سال اس نے کاروبار شروع کرنے کے لیے 120 ملین یوروز فراہم کیے۔آپ کو آئر لینڈ میں کاروبار شروع کرنے کیلئے درخواست دینے کے لیے آئرش ہونا ضروری نہیں لیکن آپ کو آئرلینڈ میں اپنا کاروبار رجسٹر کرنا ہوگا۔
چلی (Chile):اسٹارٹ اپ چلی منفرد کاروباری آئیڈیاز والے لوگوں کو 300،000 ڈالرز سی ایل پی فنڈنگ فراہم کررہا ہے۔
ماریشس(Mauritius): یہ جزیرہ 20،000 ماریشین روپے وہاں منتقل ہونے والے کاروباری شخصیت کو پیش کرتا ہے لیکن اس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک منفرد اور منافع بخش کاروباری آئیڈیا کمیٹی کے سامنے پیش کرنا پڑے گا۔وہ ممالک جو آپ سے صرف اپنے گھروں کی تزئین و آرائش کا بولتے ہیں۔
اٹلی کے ایک یورو کے گھر:سسلی، ساردینیا ، ابرزو اور میلانو میں آپ ایک گھربرگر کی قیمت سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں لیکن آپ کو ایک مناسب وقت کے اندر اپنے پیسوں سے ان گھروں کی تزئین و آرائش کرنی ہوگی۔یونان کا جزیرہ انتکیتھیرا(Antikythera)صرف 70 لوگوں کے گھر کیلئے یہ خوبصورت جزیرہ مفت رہائش کے ساتھ ساتھ3 سال کے لیے مکان تعمیر کرنے کے لیے 500 یورو کی پیش کش کر رہا ہے۔
لیگراڈ ، کروشیا( Croatia Legrad,):اپنی کم ہوتی ہوئی آبادی کو بچانے کے لیے شمالی کروشیا کا قصبہ ایک گھر صرف ایک کونا (یعنی صرف پاکستانی 26 روپے ) میں فروخت کر رہا ہے۔