دنیا کے سب سے مہنگے فرنچ فرائز کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نیویارک،اپریل۔ دنیا بھر میں آلو سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی مانی جاتی ہے اور اسی آلو سے بننے والے فرنچ فرائز کو بھی لوگ اسی چاہت سے پسند کرتے ہیں۔اس کے علاوہ آلو کو ایک سستی سبزی سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر فرنچ فرائز بھی کم قیمت میں شہریوں کو میسر ہوتے ہیں لیکن آج ہم ایسے فرنچ فرائز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس نے دنیا کے سب سے مہنگے فرائز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔ جی ہاں امریکی شہر نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز فروخت کرنے کاریکارڈ قائم کیا ہے جس کی قیمت سو ،دو سو روپے نہیں نے بلکہ پورے 200 امریکی ڈالرز ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر Serendipity ریسٹورنٹ کی جانب سے تیار کیے جانے والے فرائز کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں کک جو مختلف اجزاء کو فرائز کی ترکیب میں شامل کرتے دیکھا گیا جبکہ اس کا کہنا تھا کہ یہ اجزاء پوری دنیا سے منگوائے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان قیمتی فرائز کا نام Crème de la Crème Pommes Frites ہے۔

Related Articles