دعوت میں داماد کیلئے 379 ڈشز تیار کرنیوالا خاندان

آندھرا پردیش،جنوری۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاندان نے اپنے داماد کے لیے دعوت میں 3 سو سے زائد ڈشز بنائیں اور خبروں کی سرخیوں میں آگیا۔دیسی کلچر میں داماد کی آؤ بھگت کرنا معمولی بات ہے اور دعوتوں میں داماد کی پسند کے کھانے بھی بنانا عام بات ہے لیکن بیٹی کے شوہر کے آنے پر سینکڑوں کھانے بنا ڈالنا یقیناً بہت ہی غیر معمولی بات ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں گھر میں دعوت کا اہتمام کیا اور داماد کے لیے 379 طرح کے ملکی و غیر ملکی کھانے بنائے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاندان نے ایک ہفتہ پہلے کھانا پکانے کی تیاری شروع کردی تھی اور یہ تیاری دعوت سے ایک روز قبل تک جاری رہی۔بیٹی کوسوما نے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین نے ان کھانوں سے متعلق دس دن قبل سوچ لیا تھا، ان کا ارادہ تھا کہ کچھ منفرد کیا جائے اور ہر طرح کے کھانے پیش کیے جائیں۔کوسوما کے مطابق جب ان کے شوہر کے سامنے یہ کھانے آئے تو وہ انہیں دیکھ کر صدمے کی سی کیفیت میں چلے گئے۔

Related Articles