دبئی ایکسپوکی بعض سرگرمیاں کووِڈ-19کے یومیہ کیسوں میں اضافے کے پیش نظرمعطل

دبئی،دسمبر۔دبئی ایکسپونے متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کی تازہ پیش رفت کے پیش نظربعض سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔نمائش گاہ میں معطل کی گئی سرگرمیوں میں رومنگ آرٹسٹوں کے شوز اور پرفارمنس آرٹس شامل ہیں۔دبئی ایکسپونے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور سائٹ پرفرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کے ساتھ ساتھ تفریحی ملازمین پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط عاید کردی ہے۔حالیہ مہینوں میں یواے ای میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی مسلسل کم شرح رہی ہے لیکن وزارتِ صحت نے ستمبرکیآخرکے بعد پیرکے روزپہلی مرتبہ کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ یومیہ کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔وزارتِ صحت نے آج کروناوائرس کے301 مثبت کیسوں ریکارڈ کیے ہیں اور یہ 25 ستمبر کے بعد سب سے زیادہ یومیہ کیس ہیں۔تب ملک میں 321 مثبت کیس رپورٹ ہوئے تھے۔یواے ای نے یہ واضح نہیں کیاہے کہ آیا نئے کیسوں میں اومیکرون کا کوئی بھی کیس ہے۔اس نے یکم دسمبرکو تیزی سے پھیلنے والی اس قسم کے پہلے کیس کی تشخیص کی اطلاع دی تھی۔متحدہ عرب امارات نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی بڑی تقریبات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔اس نے تمام سرکاری اداروں میں 3جنوری سے صرف ان لوگوں کوداخلے کی اجازت دینے کااعلان کیا ہے جنھیں کووڈ-19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Related Articles