داعش کا چیلنج موجود ہے، عراق کو امریکی فوج کی ضرورت ہے۔ محمد السوڈانی
بغداد،جنوری۔عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی نے امریکی فوج کی موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کی واپسی کا کوئی ابھی نظام الاوقات نہیں دیا جا سکتا ہے۔اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران عراقی وزیر اعظم نے کہا امریکہ اور نیٹو کی افواج عراقی فوج کی تربیت اور معاونت کے لیے موجود ہیں۔انہوں نے کہا وہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی مدد کرتے ہیں جبکہ وہ خود براہ راست کارروائیوں سے دور ہی رہتی ہیں۔محمد السوڈانی نے کہا ابھی داعش کا چیلنج موجود ہے اس لیے ان افواج کی فی الحال عراق میں موجودگی ضروری ہے۔