خودکشی کرنے والی اداکارہ اکنکشا دوبے کی تہلکہ خیز ریکارڈڈ ویڈیو وائرل

ممبئی،اپریل۔بھات کی آنجہانی اداکارہ اکنکشا دوبے کا موت سے قبل سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ اکنکشا دوبے ورنسائی میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حال میں پائی گئی تھیں۔ ان کی موت کے کچھ روز گزرنے کے بعد ان کے بوائے فرینڈ سمر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ آنجہانی اداکارہ کی والدہ نے سمر سنگھ پر بیٹی کی خودکشی کرنے کی وجہ بننے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اب اکنکشا دوبے کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے اپنی موت سے چند روز قبل انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں آبدیدہ نظر آنے والی اکنکشا دوبے کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ سے کیا غلطی ہوئی لیکن میں اب اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتی۔ ساتھ میں اس ویڈیو بیان میں آنجہانی اداکارہ یہ بھی کہتی ہیں کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار سمر سنگھ ہیں بس۔

 

Related Articles