خواتین بغیر محرم ’’عورتوں کے گروپ ‘‘ کے طور پر حج کر سکتیں ہیں
ریاض،جنوری.سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ اس سال خواتین کے لئے محرم کی شرط نہیں رکھی گئی، خواتین ’’ عورتوں کے گروپ‘‘ کے طور پر مناسک حج ادا کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے الاخباریہ ٹی وی کو بتایا کہ حج کے لیے رجسٹریشن چار پیکجوں کے ساتھ جلد شروع ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا رجسٹریشن ایک مدت کے لیے ہو گی اور تمام نشستیں ختم ہونے کی صورت میں ختم ہو جائے گی۔ ان چار پیکجوں کی قیمت کم از کم 3 ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 11 ہزار ریال ہے۔ پیکج اول 9214 ریال، پیکج دوم 7037 ریال، پیکج سوم 11435 ریال اور پیکج چہارم کی قیمت 3465 ریال ہے۔